Swat

فور جی ٹاور کو مٹلتان ایریا منتقل کیا جائے، عمائدین علاقہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) فور جی ٹاور کو مٹلتان ایریا میں رکھا جائے۔ لنک کنکشن ٹاور قابل قبول نہیں۔ فور جی ٹاور نہیں رکھا گیا تو جاز کمپنی کے لنک ٹاور کو گرا دیں گے۔ ہزاوروں آبادی والا علاقہ اس جدید دور میں بھی انٹرنیٹ سہولت سے محروم ہے۔ ان خیالات کا اظہار علاقہ عمائدین نے مٹلتان بازار میں احتجاج کے دوران کیا۔ علاقہ عمائدین نے کہا کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ جاز کمپنی کے ذمہ داران مٹلتان ایریا ٹاور کو لنک َٹاور کے طور پر رکھنا چاہتے ہیں جو ہمارے علاقے کے ساتھ سراسر نا انصافی کے مترادف ہے۔ اس دور جدید میں بھی ہزاروں کی آبادی پر مشتمل علاقہ نیٹ کی سہولت سے محروم ہے، جس کی وجہ سے نیٹ سے وابستہ کاروباری لوگوں، سٹوڈنٹس اور سیاحتی علاقوں میں آنے والے ہزاروں سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ علاقہ عمائدین نے جاز کمپنی کے اعلی حکام سے اس مسئلے پر ہمدردانہ غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔