(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کانجو میں تیز رفتار ٹرک نے سوزکی کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کانجو بازار میں ٹرک اور سوزوکی وین کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور عبدالوہاب، ان کا 6 سالہ بیٹا زریاب اور عبدالغفار جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں دو افراد بھی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سوزوکی وین مٹہ سے مینگورہ آرہی تھی۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیو کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
