Swat

سوات، پولیس نے رات کے گشتی دورانیے میں اضافہ کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات بھر میں پولیس نے رات کے گشت میں مزید اضافہ کردیا۔ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے رات کے وقت ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی اور ان پر کڑی نگرانی کیساتھ ساتھ امن و امان برقرار رکھنے لئے ضلع بھر میں مختلف تھانوں کے حدود میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی قیادت میں رات کے وقت ناکہ بندیاں لگائے گئی ہیں، جس میں مشکوک اشخاص اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ اس طرح مرکزی بازاروں میں ابابیل سکواڈ پٹرولنگ کر رہا ہے۔ ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا مقصد معاشرے میں امن و امان کے قیام کو قائم دائم رکھتے ہوئے جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کرنا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں