Swat

کالام مٹلتان، زہریلی دوا کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقہ کالام مٹلتان میں زہریلی دوا کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ ایک بچی کو تشویش ناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کالام کے علاقہ مٹلتان میں گذشتہ شب اخترگل ولد شعبان سکنہ مٹلتان کے گھر میں اخروٹ کو چوہوں سے بچانے کی خاطر زہریلی دوا رکھی تھی کہ گھر میں موجود بچیوں نے کھا ئی، جس کے نتیجے میں تجلی دختر اخترگل عمر 5/6 سال اور راطیفہ دختر عمر علی عمر 4/5سال ساکنان مٹلتان جاں بحق ہوئے۔ اس طرح شہناز دختر رحمت گل عمر 6 سال بغرض علاج معالجہ کیلے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔