(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملم جبہ روڈ پر جہان آباد کے قریب پولیس مو بائل کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس اہلکار موبائل میں گشت پر تھے کہ موبائل کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، جس سے گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Swat
