Swat

جہان آباد دھماکہ، نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف ایف آئی آر درج

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملم جبہ روڈ پر سفیروں کے قافلے پر ہونے والے دھماکے جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوئے تھے، کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں پولیس کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کردی گئی۔ ایف آئی آر میں 324,3,4,5ESA,353,427,7ATA کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ دوسری طرف شہید سپاہی برہان خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی اور سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان شموزئی میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ ایک بیان میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان خراسانی نے سوات دھماکے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس دھماکے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔