(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ میں جماعت ہفتم کے طالب علم نے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق احسان اللہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر سے سکول کے لئے نکلا تو راستے میں موٹر سائیکل پر دو افراد آئے، جنہوں نے مجھے پکڑ کر بوری میں بند کرنے کی کوشش کی اور تیز دھار آلے سے مجھ پر وار کئے اور فرار ہوگئے۔ نتیجتا میں شدید زخمی ہوگیا۔ بچے کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس نے اغوا کاروں کی شناخت کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔
Swat
