(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل چارباغ کے علاقہ میاں شیخ با با میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اہم کمانڈرعطاء اللہ المعروف مہران ولد بوستان ساکن اشار بنڑ حال کڑے اور اس کا ساتھی علی محمد المعروف خالد ولد اخترے ساکن ڈوغلگو ملم جبہ ہلاک ہوگئے۔ دونوں کی لاشوں کو پولیس چوکی تلیگرام منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Swat
