(باخبر سوات ڈاٹ کام) پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے شریک چیئرمین مختیار یوسفزئی نے ملاکنڈ ڈویژن میں پارٹی کارکنوں اور طلبہ رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سنگین نوعیت کے مقدمات کے اندراج پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔ ضلع خیبرمیں پی ٹی ایم کے جرگہ کو ناکام بنانے، کیمپ جلانے، فائرنگ اور گرفتاریوں کو آئین اور قانون کے منافی قرار دیا۔ پختون قوم عرصہ دراز سے جرگوں کے ذریعے اپنے مسائل حل کر رہی ہے۔ ان سے آئینی وقانونی حق چھیننے کے برے نتائج بر آمد ہوں گے، جس کی ذمہ داری حکومت اورانتظامیہ پر ہوگی۔
