Swat

ذہنی امراض کا علاج بھی صحت کارڈ میں شامل کیا جائے، سائیکاٹرسٹ ایسوسی ایشن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ذہنی امراض کا عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ بچوں اور بڑوں کیلئے جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت پر بھی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ذہنی امراض کے علاج کو بھی صحت کارڈ میں شامل کرے۔ ان خیالات کا اظہار سائیکاٹرسٹ ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر نظام علی نے ذہنی امراض کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حیدرعلی اور دیگر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی امراض کے علاج پر نہ صرف 10 اکتوبر بلکہ پورا سال توجہ دینا چاہئے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر ذہنی امراض بے تحاشہ بڑھ گئے ہیں۔ بر وقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی امراض کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہر تیسرا فرد ذہنی امراض کا شکار ہے جو علاج کرنے میں عار محسوس کرتا ہے۔ امیر اورغریب، بچے، مرد اور خواتین سمیت ہر عمر کے لوگ ذہنی امراض کا شکار ہیں، جس کا بروقت علاج ضرور ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل کا غلط استعمال بھی ذہنی امراض کے پھیلاو میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ذہنی امراض کی وجہ سے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہورہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔