Swat

مینگورہ عثمان آباد، شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے محلہ عثمان آباد میں شوہر نے فائرنگ کرکے اہلیہ کو قتل کردیا۔ پولیس رپورٹ کے مطا بق ملزم سیاہوش کی شادی سولہ سال قبل ہوئی تھی۔ ملزم نشے کا عادی تھا جس کی وجہ دونوں کے ٍدرمیان گھریلو ناچا قی تھی۔ گذشتہ روز ملزم گھر آیا تو تکرار کے بعد اپنی 37 سالہ اہلیہ پر پستول سے فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ مقتولہ کے چار بچے ہیں۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد بھائی کے حوالے کردی اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔