Swat

منگلور،شوہر نے بھائی اور دو سالوں کی مدد سے بیوی کو قتل کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) منگلور کے علاقہ الیگے بنجوٹ میں شوہر نے بھائی اور دو سالوں کے ساتھ مل کر 25 سالہ بیوی کو بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کے بعد لاش پہاڑی سے نیچے گرادی۔ سلمیٰ کی شادی کچھ سال قبل محمد اقبال سے ہوئی تھی جس سے اُس کا ایک بچہ ہے۔ میاں بیوی کے درمیان گھریلو نا چا قی تھی جس کی وجہ سے وہ میکے بیٹھی تھی۔ شوہر محمد اقبال نے اپنے بھائی داود کے ساتھ مل کر سالوں امجد علی اور فیاض کو ورغلایا۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چاروں ملزمان نے رات دو بچے سلمیٰ کو گھر سے نکال کر پہلے ذبح کرکے قتل کردیا اور قتل کرنے کے بعد پہاڑی سے اس کی لاش نیچے گرادی۔ ایس ایچ او منگلور انسپکٹر رحیم خان کے مطابق چاروں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے اور لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔