(باخبر سوات ڈاٹ کام)بحرین میں گھریلو ناچاقی کی بنا پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گھر میں بھائیوں کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی جس کے بعد ایک بھائی کی فائرنگ سے رحیم عمر، نعیم عمر اور گل فروش زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
