Swat

زرعی یونیورسٹی سوا ت میں ڈینگی سے بچاو بارے یک روزہ سیمینار کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی سوات پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان کی ہدایات پر ڈینگی اور اس سے بچاؤ کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے شعبہ اینٹمولوجی کی طرف سے، پروفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ کی زیر نگرانی ڈینگی آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ڈاکٹر حافظ خرم شرجیل نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے اور شرکا کو خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر مصباح اللہ نے ڈینگی کا سبب بننے والے مچھر کا اینٹومولوجیکل (حشرات) تناظر پیش کیا جس میں ڈینگی کی نگرانی، روک تھام اور کنٹرول کے بارے میں شرکا کو بتایا گیا، جبکہ مہمان مقرر ڈاکٹر لیاقت شاہ، سیدو میڈیکل کالج سوات، نے ڈینگی کے وبائی امراض کے حوالے سے اور ڈینگی بخار کے مختلف مراحل سے شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں