Swat

پشاور ہائی کورٹ کا ایم این اے سہیل سلطان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد خان نے سوات سے تحریک انصاف کے ایم این اے سہیل سلطان ایڈوکیٹ کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کارروائی سے روک دیا۔ سہیل سلطان کے وکلا شمس الہادی اور بیرسٹر مدثر امین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈویژن بنچ نے الیکشن کمیشن کو سہیل سلطان کے خلاف کارروائی سے روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات نومبر کو جواب طلب کیا۔ یاد رہے کہ ایم این اے سہیل سلطان کی نا اہلی کے لئے سوات کے ایک شہری نے درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سہیل سلطان اس سے پہلے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل تھے اور کوئی سرکاری ملازم سرکاری کام چھوڑ کر دو سال تک سیاست اور انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔