(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں این ایچ اے کی جانب سے روڈ ٹیکس کے لئے لگائے گئے کیبین تحصیل چیئرمین توڑ کر ساتھ لے گئے۔ کچھ دن پہلے این ایچ اے والے ٹیکس وصول کرنے والے کیبین ’’باب سوات‘‘ لیکر آئے تھے۔ تحصیل چیئرمین کاشف خان کے مطابق اس بارے انہوں نے این ایچ اے کے ڈائریکٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ کیبین کسی اور جگہ منتقل کیا جائیگا۔ ہفتہ کو تحصیل چیئرمین کو کسی نے اطلاع دی کہ ’’باب سوات‘‘ پر این ایچ اے والوں نے گاڑیوں سے ٹیکس لینا شروع کیا ہے۔اس کے بعد وہ کارکنوں اور ٹی ایم اے عملہ اور گاڑیوں کے ساتھ وہاں پہنچے اور این ایچ اے اہلکاروں کو کیبین سے نکال کر ٹریکٹر کے ذریعے کیبی کو توڑا اور گاڑیوں میں ٹی ایم اے دفتر لے گئے۔ انھوں نے کہا کہ ہم کسی قسم کا ٹیکس برداشت نہیں کریں گے۔
