(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بھی ضمنی بلدیاتی انتخابات کا عمل پرامن طور پر مکمل ہوا۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطاابق ویلج کونسل چپریال مٹہ میں محمد رفیق نےب992 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی، دوسرے نمبر پر عقل ولی کو 847 ووٹ ملے۔ ویلج کونسل گوگدرہ میں اے این پی ریاض خان نے 490 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، آزاد امیدوار اسرار خان کو 190 ووٹ ملے۔ ویلج کونسل بیدرہ مٹہ میں آزاد امیدوار مجید خان نے 1406 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی، دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ابرارکو840 ووٹ ملے۔
