Swat

پختون قومی عدالت کی تائید میں سوات میں جلسے کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر کی پختون قومی عدالت میں ہونے والے فیصلوں کی تائید کے لئے سوات میں بھی جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے کارکنان اور مقامی عہدیداروں نے شرکت کی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے سابق وزیر ایوب اشاڑے، ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، پیپلز پارٹی کے اقبال حسین بالے، جے یو آئی کے مولانا نصر اللہ، سوات اولسی پاسون کے آفتاب خان یوسفزئی، کالعدم پی ٹی ایم کے عطاء اللہ جان ایڈوکیٹ، پختون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے بہادر شیر افغان، متوڑیزی جرگہ کے عدالت خان، ڈاکٹر خالد محمود، عجب خان توریالے، مسماۃ گلناز اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پختون قومی جرگہ کے فیصلوں کی تائید کی اور کہا کہ ہم اپنی سرزمین پر مزید دہشت گردی برداشت نہیں کرسکتے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں