Swat

عمران خان کے لیے عالمی سطح پر لابنگ ہورہی ہے، امیر مقام

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وفاقی وزیرِامورکشمیر و گلگت بلتستان اورسیفران و صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ حکومت کی انتھک کوششوں سے معیشت مستحکم ہورہی ہے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ بانئی پی ٹی آئی کے لئے عالمی سطح پر لابنگ کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو خوازہ خیلہ گرڈ سٹیشن میں فیڈرز کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیرمقام نے کہا کہ وزیراعظم کی کوششوں سے ملک میں روپیہ مستحکم ہوگیا۔ مہنگائی بھی ایک اِکائی پر آگئی۔ حکومتی اقدامات کی وجہ سے سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بزنس ہے۔ وفاقی حکومت کی کوششوں سے ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کامیاب ایس سی اُو کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں رکن ممالک کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی اور شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت تشخص اُجاگر ہوا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔