Swat

سوات، پولیس شہدا کے بچوں کو اے ایس آئی بھرتی کرنے کا حکم نامہ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان نے پولیس شہدا کے 13 بچوں کو اے ایس آئی کے طور پر بھرتی کرنے کے حکم نامے جاری کئے۔ قائم مقام ڈی پی اُو سوات بادشاہ حضرت نے شہدائے پولیس کے بچوں کو بھرتی کے حکم نامے حوالہ کرنے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے شہدا کی قربانیاں، بہادری اور شجاعت کی داستان سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔ انہوں نے نئے بھرتی ہوئے والے اے ایس آئیز کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور محکمہ پولیس کی عزت اور وقار کو مزید بلند کرنے کے لئے کردار ادا کرنے پر زوردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں