(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب شروع ہونے والا سلسلہ پیر تک جاری رہا، جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ مہو ڈنڈ اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری سے وہاں موسم شدید سرد ہوگیا۔ مینگورہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ20 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوات میں رواں ہفتہ مزید بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
