(باخبر سوات ڈاٹ کام)زبردستی اپنے بچوں سے بھیک منگوانے والے بچوں کے سرپرستوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی افرادکو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او مجیب عالم خان نے اپنے تھانے کی حدود میں ایک درجن سے زیادہ کمسن بھیک منگے بچوں کوتھانہ میں جمع کرکے کھانا کھلایا۔ اس دوران بچوں نے ان کو بتایا کہ ان کے والدین ان کو بھیک مانگنے پر مجبور کرتے ہیں۔ ان کو روزانہ ایک ہزار سے پندرہ سو روپے کا ٹارگٹ دیا جاتا ہے، جو رات گئے تک پورا نہیں ہوتا۔ پھر گھر میں ان کو مارا جاتا ہے اور کبھی کبھار کھانا بھی نہیں دیا جاتا۔ یہ جاننے کے بعد ایس ایچ او نے بچوں کے والدین کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ساتھ ساتھ ان کو بتایا کہ اگر اس کے بعد انہوں نے اپنے بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کیا، تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ بعد میں ایس ایچ او نے پولیس کے ذریعے ان کو گھر تک پہنچایا۔
Swat
