Swat

جی جی ایچ ایس کوزہ بانڈئی کی طالبات کی مقابلوں میں پہلی پوزیشن

(باخبر سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ سکولوں کے درمیان کھیلوں کے جاری طالبات کے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوزہ بانڈئی تحصیل کبل کی طالبات نے مختلف مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سکول کی طالبات نے زون کی سطح پر بیڈ منٹن سنگل، ڈبل، والی بال، راؤنڈر اور شارٹ پٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سکول کی پرنسپل روبینہ نور، سکول کی سپورٹس انچارج حفصہ گل اور سپورٹس سیکرٹری مس الماس نے سکول کی تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور ان سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ صوبائی سطح کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔