Swat

مینگورہ، پُراسرار بیماری سے ایک ہی خاندان کی چار خواتین جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں پُراسرار بیماری سے ماں بیٹی سمیت ایک ہی خاندان کی چار خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ خاندان کے ایک فرد شاہد خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان کے خاندان میں پہلے ان کی دادی 75 سالہ زوجہ بخت چمن کا انتقال ہوا جس کے بعد یہ بیماری زوجہ بخت رحیم کو ہوئی جس سے وہ بھی جاں بحق ہوگئی۔ اگلے روز بخت رحیم کی دس سالہ بیٹی اور زوجہ زر زمین خان کو بھی یہ بیماری ہوئی جس سے وہ بھی انتقال کر گئے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مریضوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔ انہوں نے کہا کہ سب کا مرض ایک جیسا تھا۔ ان کے گلے میں کچھ ہوجاتا تھا جس کے بعد ان کو خون کی الٹیاں آتی تھیں۔ اس کے بعد پھر چل بستے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد سلیم خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے مریضوں کے بچانے کی بہت کوشش کی۔ وہ تحقیقات بھی کر رہے ہیں لیکن ان کے خیال میں مریضوں کو بکٹیریا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں