Swat

سوات، زرعی یونیورسٹی کا ماہانہ سماجی و اقتصادی مکالمے کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام)زرعی یونیورسٹی سوات نے علاقائی اور عالمی اہمیت کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے ماہانہ سماجی و اقتصادی مکالمے کا سلسلہ شروع کرنے کا آغاز کر دیا۔ افتتاحی سیشن، پانی کے ختم ہونے والے وسائل، بدلتی ہوئی آب و ہوا کے منظر نامے کے تحت پہاڑی زراعت کے لیے خطرات اور مواقع،کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والے افتتاحی اجلاس سے پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال، پروفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ نے خطاب کیا۔ سامعین سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے اس طرح کے مکالموں کی اہمیت پر زور دیا جو کہ ایک سیکھنے کے پلیٹ فارم کے طور پر ہے، جہاں طلبہ اور فیکلٹی ممبران ماہرین کے ساتھ آزادانہ طور پر مشغول ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ علم حاصل کرنے، نقطہئ نظر کو وسعت دینے اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید حل تلاش کرنے کے لیے ان مواقع کو استعمال کریں۔ انہوں نے آنے والی نسلوں کے لئے پائیدار حل کی تشکیل میں بین الضابطہ مکالمے کے کردار پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں