(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام کے علاقہ جال بنڑ میں موٹر کار دریائے سوات میں گرنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نیچے دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار امتیاز احمد اور احمد زیب جاں بحق اور ایک ساتھی زخمی ہوگیا جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا۔ مقامی لوگوں نے گاڑی سے لاشوں کو نکالا۔
Swat
