Swat

اسلام پور، خاوند کی فائرنگ سے دو افراد جاں قتل، بیوی سمیت دو خواتین زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ اسلام پور میں ناراض بیوی کو منانے کے جرگہ میں خاوند پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو افراد قتل، بیوی سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ اسلام پور میں ناراض بیوی کو منانے کیلئے جرگہ جاری تھا کہ خاوند ملزم شوکت نے فائرنگ کرکے دو جرگہ ممبران ڈاکٹر عمران اور ایک پولیس اہلکار سرفراز کو قتل کردیا۔ ملزم کی فائرنگ سے اس کی بیوی سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ ملزم شوکت خود بھی پولیس اہلکار ہے۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں