Swat

سوات، زرعی یونیورسٹی میں نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) زرعی یونیورسٹی سوات میں نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نئے داخلہ لینے والے طلبہ اور ان میں سے کچھ کے والدین نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر داخلہ جات پروفیسر ڈاکٹرمحمد جمال خان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان کا پیغام پڑھ کر سنایا، جس میں انہوں نے تمام نئے طلبہ کو باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا اور خیبر پختونخوا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک کو منتخب کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نئے آنے والوں کو تلاش اور تحقیق کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ تقریب سے پروفیسر ڈا کٹر نورالامین، پروفیسر ڈاکٹر ہدایت الرحمان اور پروفیسر ڈاکٹر فرمان نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔