Swat

مدین، جنگلات کی کٹائی کے خلاف اہلِ علاقہ سراپا احتجاج

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مدین کے علاقہ پیا جرے میں جنگلات کی کٹائی کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند رکھا۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقہ کے جنگلات میں بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ پولیس اور محکمہ جنگلات دونوں ٹمبر ما فیا کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پہلے بھی ان ظالموں نے ان کے علاقہ کہ ہرے بھرے درختوں کا قتل کیا اور اب یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے علاقہ میں جنگلات کی کٹائی بند نہ ہوئی تو وہ انتہائی اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔