Swat

دمغار کانجو کے رہائشی کو اسٹریلیا میں بھتے کی دھمکیاں ملنے لگیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ دمغار کانجو کے شہدا خاندان سے تعلق رکھنے والے شاہ عالم خان ولد رحمت عالم خان کو کالعدم تنظیم کی جانب سے اب اسٹریلیا میں بھی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ان سے بھتا مانگا جارہا ہے۔ اس خاندان کے چار اہم افراد طاہر خان، محمد افضل خان، شاہ دوران خان اور سابق امیدوار قومی اسمبلی فیروز شاہ خان ایڈوکیٹ کو کالعدم تحریک طالبان نے قتل کرکے شہید کردیا گیا تھا، جس کے بعد شاہ عالم خان کو دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اس وجہ سے وہ ملک چھوڑ کر اسٹریلیا چلے گئے۔ ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق اب ان لوگوں کو ان کے اسٹریلیا والا فون نمبر مل گیا ہے، جہاں ایک پڑوسی ملک سے ان کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ دھمکیاں دینے والے ان سے پانچ کروڑ روپے کا بھتا مانگ رہے ہیں۔ ایسا نہ کرنے پر ان کے والد اور بھائیوں کو قتل کردیا جائیگا۔ شاہ عالم خان نے آئی جی پولیس، ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے خاندان کے بچ جانے والے افراد کو تحفظ فراہم کریں اور دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں