(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل چار باغ کے علاقہ دکوڑک میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز دکوڑک میں سنگین ولد بہادر خان عرف بادہ سکنہ باغیرام دکوڑک نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے ہی دوست وقاص ولد خورشید علی ساکن دکوڑک سے جھگڑا کیا، جس کے بعد سنگین نے فائرنگ کی اور وقاص شدید زخمی ہوگیا۔ اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ دونوں آپس میں دوست تھے اور بارگین کا کاروبار کرتے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
Swat
