Swat

چاربا غ،مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق، سات افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) چاربا غ کے علاقہ کیمل پور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔ کچے مکان کی چھت اس وقت گر گئی جب گھر کے مکین سورہے تھے۔ چھت گرنے سے پانچ سالہ بچی انبیہ جاں بحق اور اس کا بھائی بارہ سالہ فرمان، والدہ تیس سالہ امینہ،چار سالہ بہن سائرہ، چودہ سالہ بہن رضیہ،ساٹھ سالہ والد بخت زمان، بھائی جان رحمان اور چار سالہ بھتیجی عجوہ زخمی ہوگئے۔ لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔