(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سوات میں ریٹائرڈ ہونے والے اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر محمد اکرام کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کمپٹر ولر آف اکاؤنٹس سوات نشاد علی خان، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سوات محمد یعقوب خان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرساجد خان، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرز مشتاق احمد، محمد اسحاق، محمد رازق، فضل رحمان، ذیشان یوسف زئی، تنویر احمد، جمیل احمد اور دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ریٹائرڈ ہونے والے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد اکرام کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ محکمہ کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
