Swat

تندو ڈاگ،ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے دو کم عمر بھائی جھلس کر جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نواحی علاقہ تندو ڈاگ کے ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے دو کم عمر بھائی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے باورچی خانہ میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر دو بھائی چار سالہ سلیمان اور بارہ سالہ سمیع اللہ جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ان کا ایک بھائی جھلس کر زخمی ہوگیا، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں