(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ شیر پلم میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ گذشتہ شب شیر پلم میں ایک تیز رفتار موٹر کار نے سڑک کے کنارے دو بچوں کو شدید زخمی کر دیا جس میں معین ولد عمران عمر 11 سال ساکن بر شیرپلم جاں بحق جبکہ سلمان ولد اسماعیل شدید زخمی ہوگیا، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور موٹر کار معراج احمد ولد افسر خان ساکن کراچی بلدیہ ٹاؤن کو پولیس نے بر وقت گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
