Swat

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی صدارت میں پولیو مہم بارے اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان کے ہمراہ ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع میں ماہِ دسمبر پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بارے میں اجلاس صدارت کی۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ ڈاکٹر خواجہ عرفان کوآرڈی نیٹر پولیو ملاکنڈ ڈویژن نے تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں پولیومہم کے لیے لاجسٹک، ٹیموں کی تشکیل اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ کمشنر ملاکنڈ نے تمام ضلعی انتظامیہ کو پولیو ٹیموں کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کیساتھ ساتھ تمام بچوں کو قطرے پلانے اور اس عمل کی کڑی نگرانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ سب کا قومی فریضہ ہے۔ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے میں پولیو ٹیموں اور والدین کا کردار انتہائی اہم ہونا چاہیے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔