Swat

پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او تھانہ منگلور شہید ہوگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او تھانہ منگلور شہید ہوگئے۔ ایس ایچ او کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات کے ڈیلر بھاری مقدار میں منشیات سمگل کر رہے ہیں جس پر پولیس پارٹی نے ان کا تعاقب کیا اور فضاگٹ کے قریب جب سمگلروں کو پتہ چلا کہ اب ان کا فرار ممکن نہیں ہے،تو انہوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس سے ایس ایچ او منگلور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ سوات پولیس نے واقع کے بعد ضلع بھر میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندیاں کر دئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں