(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی اُو سوات ناصر محمود نے امن و امان کو یقینی بنانے اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تھانہ رحیم آباد اور تھانہ بنڑ سمیت چوکی نویکلے اور بی ڈی یو آفس رحیم آباد کادورہ کیا، جہاں انہوں نے دونوں تھانوں کا ریکارڈ، مال خانہ، سرکاری اسلحہ، اہلکاروں کی رہائشی بیرکس، سی سی ٹی وی کیمرے، حوالات اور دیگر سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او سوات نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ لہٰذا تھانوں میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
Swat
