(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ریجن پولیس اوریونیورسٹی آف سوات کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت سوات یونیورسٹی کے آئی ٹی اور شعبہئ صحافت وابلاغ عامہ کے طلبہ کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔اس مفاہمتی یادداشت کے تحت سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں کمیونٹی کی شمولیت، درست معلومات کی ترسیل، جرائم کی روک تھام، آگاہی اور عوامی تحفظ کو فروغ دینے کیلئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔ دوسری جانب اس شراکت داری کا مقصد طلبہ کو سوفٹ ویئر ڈیولپمنٹ، ڈیٹا کے تجزیہ اور مواد کی تخلیق میں عملی تجربہ فراہم کرنا اور محکمہ پولیس کی تکنیکی اور کمیونی کیشن کے ضمن میں مدد کرنا بھی ہے۔ اس موقع پر رجسٹرار یونیورسٹی آف سوات امتیاز علی، انچارج ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سٹڈیز ڈاکٹرجمال الدین اور منیجر ریسرچ آپریشن آصف سعود بھی موجود تھے۔
