Swat

سوات، کرکٹ، فٹ بال اور دیگر گراونڈز کی عدم تعمیر کے خلاف سول سوسائٹی کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کرکٹ، فٹ بال اسٹیڈیم اور دیگر گراونڈز کی عدم تعمیر کے خلاف سول سوسائٹی، سٹو ڈنٹس رائٹس آرگنائزیشن، یوتھ آف سوات، مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنوں کی جانب سے نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مقررین سے اپنے خطاب میں ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، فیفا کے کوالیفائڈ بین الاقوامی کوچ حق نواز، سیاب خان، اقبال حسین بالے، ڈاکٹر خالد محمود، سعد خان اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوات کے کرکٹ، فٹ بال سٹیڈیم اور دیگر کھیل کے میدانوں کو دوبارہ تعمیر کے نام پر کھودا گیا اور پھر فنڈز نہ ہونے کے نام پر تعمیراتی کام بند کردیا گیا جس کی وجہ سے سوات میں اس وقت کوئی کھیل کا میدان قابل کھیل نہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل کھیلوں کی بجائے نشوں کی طرف جارہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان اسٹیڈیمز اور دیگر میدانوں کی تعمیر کے لئے فنڈزز جاری کئے جائیں اور ان کی تعمیر جلد مکمل کی جائے۔ مظاہرے کے بعد مظاہرین جلوس کی شکل میں ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر تک گئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں