Swat

سوات، زرعی یونیورسٹی میں پروقار تقریب کا اہتمام

(باخبر سوات ڈاٹ کام)زرعی یونیورسٹی سوات نے پاکستان کوالی فکیشن رجسٹر (PQR) کی رجسٹریشن مکمل کی اور ہائر ایجو کیشن کمیشن سے یونیورسٹی کی جاری کردہ ڈگریوں کی تصدیق(Attestation) شروع کر دی۔ اس شاندار کامیابی پر یونیورسٹی میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ طلبہ اور والدین نے اس کامیابی پر یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ہدایت الرحمان (کنٹرولر امتحانات) نے ڈگریوں کی تصدیق کے لئے کئے گئے اقدامات اور اس میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کا تفصیل سے ذکر کیا۔ انھوں نے بتایا کہ HEC کے Accredetation اور Attestation Division سے منظوری کا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کوالی فکیشن (PQR) رجسٹریشن کا مرحلہ بھی بخیر وخوبی مکمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے بہت جلد کامیابی کے ساتھ یونیورسٹی کے پانچ ڈپارٹمنٹس کی رجسٹریشن کروائی۔ جس کے نتیجے میں یونیورسٹی کے پہلے فارغ التحصیل طلبہ کی ڈگریاں HEC نے تصدیق کر دیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں