(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات چمبر آف کامرس کی جانب سے سوات ٹریڈ شو کے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی۔ دو روزہ سوات ٹریڈ شو28 اور29 دسمبر کو قمبر بائی پاس کی ایک شادی ہال میں ہوگا، جس میں سواتی مصنوعات کے ساتھ ملک بھی کی کمپنیاں اپنے سٹال لگائیں گے۔ چمبر کے سیکرٹری کے مطابق اس ٹریڈ شو میں خیبر پختون خوا کے علاوہ ملک بھر سے لوگ خریداری کے لئے بھی آئیں گے۔
