(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات کے سب رجسٹرار کو محکمہ انٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا۔ سب رجسٹرار محمد اسماعیل اپنے ساتھ اپنا ماموں لایا تھا جس کو سرکاری دفتر الاٹ کیا گیا تھا۔ وہ سرکاری کام کرتا تھا اور ساتھ میں مبینہ طور پر سب رجسٹرار کے لئے رشوت بھی لیتا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ انٹی کرپشن کی ٹیم نے سب رجسٹرار کو گرفتار کرکے اس کے ماموں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی۔
