Swat

سب رجسٹرار کو اینٹی کرپشن کے تھانہ سے چھڑوالیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات کے حکم پر اے سی روینو عمران نے لیوز کے ساتھ جا کر سب رجسٹرار کو اینٹی کرپشن کے تھانہ سے چھڑوالیا۔گذشتہ روز محکمہ انٹی کرپشن سوات نے سب رجسٹرار کو گرفتار کرکے اینٹی کرپشن کے دفتر منتقل کیا تھا۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر سوات نے اے سی کو لیوز کے اہلکاروں کو اینٹی کرپشن دفتر پہنچنے کی ہدایت کی،جہاں انہوں نے جاکر زبردستی سب رجسٹرار کو چھڑوالیا اور اپنے عملے کو اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کو ریکارڈ دینے سے بھی منع کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔