(باخبر سوات ڈاٹ کام)کوزہ بانڈئی کا رہائشی بیرون ملک روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے کوزہ بانڈئی کا رہائشی حسین شاہ مالٹا میں محنت مزدوری کے سلسلے میں مقیم تھا۔ چند روز قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ اس کی میت گذشتہ روز آبائی علاقے پہنچا دی گئی، جہاں پر اس کو سپرد خاک کردیا گیا۔
