Swat

سوات،ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ منائی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے سیکرٹری ایونٹس اینڈ ریکارڈ ڈاکٹر پرنس فضل رحمان نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ آج ضلع سوات میں تمام پی کے حلقوں میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ پانچ جنوری 1928ء قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو صاحب کی پیدائش کا دن ہے۔ آج ملک بھر اور بیرونی ممالک میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے ورکر، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو صاحب کے 97ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔قائد عوام نے پاکستان کو ایٹمی ری ایکٹر پلانٹ فراہم کیا اور برملا یہ نعرہ بلند کیا کہ ہم گھاس کھائینگے لیکن ایٹم بم بنائینگے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں