(باخبر سوات ڈاٹ کام) شانگلہ سے سوات آنے والی گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی، جس سے ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ بہار خوازہ خیلہ کے مقام پر پراڈو جیپ بریک فیل ہونے کی وجہ سے اُلٹ کر قریبی کھیت میں جاگری جس کے نتیجے میں رحیم گل جاں بحق، ہارون الرشید، حمید اللہ، نعمان خان، امجد علی، بابر علی اور محمد اظہر زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
