(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ فضاگٹ میں معمولی تکرار پر بھائی نے سگے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ثناء اللہ ولد حسین ساکن قاضی با با حال فضاگٹ نے معمولی تکرار کے بعد اپنے بھائی فواد خان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
