Swat

مدین شاگرام، اشتہاری ملزم کی فائرنگ، پولیس زخمی، ملزم ہلاک

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مدین کے علاقہ شاگرام میں اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ بعد میں پولیس کے چھاپے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پولیس کو مطلوب اشتہاری عبداللہ کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ملزم کے گھر چھاپا مارا تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار صلاح الدین زخمی ہوگیا اور ملزم فرار ہوگیا۔ زخمی پولیس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بعد میں اطلاع ملی کہ ملزم ایک اور جگہ موجود ہے، جس پر پولیس نے دوبارہ چھاپا مارا تو ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم کو گولی لگی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔