(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو بھائیوں سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملک ارشد خان ایڈووکیٹ اپنے بھائی ملک مستجاب خان کے ساتھ کورٹس جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق ہوگئے۔ ملک ارشد خان ایڈووکیٹ اور ان کے بھائی کے قتل کی دعویداری مقتولین کے والد ملک خواجہ محمد خان نے چھ افراد ظفر علی ولد عبدالخالق ساکن گنبد میرہ، فضل ربی ساکن مین بازار، ملک سردار علی ولد ملک شریف خان ساکن محلہ وزیر مال مینگورہ، ملک گوہر علی ولد شریف خان، ملک محبوب علی ولد شریف خان اور تیمور ولد ملک سردار علی ساکنان وزیر مال محلہ پر کردی۔ تھانہ سیدو شریف میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔، واقع پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ بار کونسل نے آج ملاکنڈ ڈویژن کے تمام نو اضلاع اور سوات بار نے پورے ضلع میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ایک اور واقع میں مینگورہ کے محلہ رنگ محلہ میں نامعلوم افراد ننے تیس سالہ نوجوان ولی خان ساکن پھٹانے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
